سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے پاکستان کے ساتھ آبی جنگ چھیر دی

بھارت نے  پاکستان کے ساتھ آبی جنگ چھیر دی فائل فوٹو بھارت نے پاکستان کے ساتھ آبی جنگ چھیر دی

سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے غیر موثر بنانے کی کوششوں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ آبی جنگ شروع کر دی ہے۔

پاکستان کے انڈس واٹرز کمشنر سید مہر علی شاہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود بھارت نے سیلاب کے بارے میں پیشگی اطلاعات فراہم نہیں کیں۔

1989 کے معاہدے کے تحت بھارت یکم جولائی تا 10 اکتوبر سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2014 کے بعد سے بھارت نے پاکستان کو گنگا پروجیکٹ کے معائنے کی اجازت نہیں دی۔

1960 کے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بھارت کے عدم تعاون پر مبنی رویہ سے پاکستان کمیشن آف انڈس واٹرز نے وزارت امور خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس پر حقیقی معنی میں عملدرآمد ہی میں پاکستان کی بقاء ہے۔ معلومات کی عدم فراہمی سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور زرعی اقتصادیات پر مضر ہے۔

رابطہ کرنے پر واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا جب بھی سند طاس معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر کی گئی اس سے سندھ طاس معاہدے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

install suchtv android app on google app store