پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت فائل فوٹو پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ظالمانہ لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے اور ظالمانہ لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں کشمیری عید الاضحیٰ پر مذہبی فرائض ادا نہ کر سکے، اسلامی احکامات کے مد نظر پوری دنیا میں مسلمان عید کے موقع پر بڑے اجتماعات میں نماز ادا کرتے ہیں جب کہ لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر بھارتی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وادی کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے، کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی یہاں تک کہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی مکمل بندش کے باعث کشمیری اہم مذیبی تہوار پر اپنے اہلخانہ سے رابطے سے بھی محروم رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اقدامات نہ صرف بڑے پیمانے پر اجتماعی سزا کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ بھارتی اقدمات تمام انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں جب کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مذہبی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store