برطانوی اپوزیشن لیڈر نے بھی کشمیر پر خاموشی توڑ دی، بڑا مطالبہ کر دیا

برطانوی  اپوزیشن لیڈر نے بھی کشمیر پر خاموشی توڑ دی، بڑا مطالبہ کر دیا فائل فوٹو برطانوی اپوزیشن لیڈر نے بھی کشمیر پر خاموشی توڑ دی، بڑا مطالبہ کر دیا

برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے ، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کانفاذ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نفاذ کیاجانا چاہئے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہوچکی ہے جس پر لیبر پارٹی کوتشویش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تکلیف دہ ہے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔

install suchtv android app on google app store