پیمرا نے عید کے موقع پر کونسے پروگرام نشر کرنے سے روک دیا؟؟ خبر سامنے آگئی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی فائل فوٹو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یا براہ راست ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کریں جو قوم اور کشمیری بھائیوں کے جذبات کو مجروح کریں۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل سے درخواست کی گئی ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائے جو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دلی تکلیف کا باعث بنیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کو بہادر کشمیریوں سے اتحاد یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو تجویز کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے لوگو 15 اگست 2019ء کو بلیک اینڈ وائٹ کردیں۔ پیمرا نے 8 اگست کو جاری اپنے ایک اور نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹاک شوز میں بھارتی صحافیوں، صحافی، تجزیہ کار اور مشہور شخصیت کو مدعو نہ کریں۔

install suchtv android app on google app store