چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے شہدا کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید،لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات شہید اور سپاہی غلام رضا خان شہید کے گھر گئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہداکی کاوشوں کو سراہا ۔آرمی چیف کا کہنا تھا مادر وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے عظیم قربانی ہے ،ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں جو ہمارے لیے قابل فخر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کا احسان نہیں اتار سکتے ،شہدا کے اہل خانہ سے رابطہ کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں ۔

install suchtv android app on google app store