بڑی عید پر (ن) لیگ کے لئے بڑی خوشخبری، مریم اور حمزہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

بڑی عید پر (ن) لیگ کے لئے بڑی خوشخبری، مریم اور حمزہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی فائل فوٹو بڑی عید پر (ن) لیگ کے لئے بڑی خوشخبری، مریم اور حمزہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

نیب نے مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما حمزہ شہبازاور مریم نواز کو عید الاضحی پر اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

نیب کی جانب سے عید کے موقع پر ملزمان کو مٹھائی، شیر خرما اور دیگر پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ان رہنماوں کو عید پر صرف قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت ہو گی، البتہ یہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے نہیں مل سکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نیب نے قیدیوں کے لیے یہ انتظامات کیے ہیں تاکہ قیدی عید پر اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو عید کے موقع پر بیرکوں میں نہیں رکھا جائے گا، مرد قیدیوں کے لیے نماز عید ادا کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store