مریم نواز کی گرفتاری سے بھارت کی کونسی خواہش ہوئی پوری؟ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بڑا انکشاف کر دیا

 کیپٹن (ر) محمد صفدر فائل فوٹو کیپٹن (ر) محمد صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان سے کوئی مقبول لیڈر مظفر آباد نہ جائے اور مریم نواز کی گرفتار ی سے اس کی خواہش پوری ہو گئی ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مظفر آباد میں بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا جائے گا اور بھارت کو باور کرایا جائے گاکہ نوازشریف اگر جیل میں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔

install suchtv android app on google app store