خراب موسم کے پیش نظر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں فائل فوٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں

خراب موسم  کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی آج اور کل روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سندھ بھر میں بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے پی آئی اے نے آج اور کل اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی اور رحیم یار خان کے درمیان کل کی پرواز پی کے 582 اور پی کے 583، کراچی اور بہاولپور کے درمیان کل کی پرواز 588 اور پی کے 589 اور کراچی اور سکھر کے درمیان کل کی پرواز پی کے 530 اور پی کے 531 شامل ہیں۔

منسوخ ہونے والی دیگر پروازوں میں کراچی اور سکھر کے درمیان پرواز پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان پرواز 687 اور پی کے 688 اور اسلام آباد اور سکھر کے درمیان پرواز پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کردی گئی ہے۔

کراچی اور ملتان کے درمیان کل کی پرواز پی کے 580 اور پی کے 581 اور اسلام آباد اور ملتان کے درمیان کل کی پرواز پی کے 681 اور پی کے 682 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، پرواز اب دن کے ڈھائی بجے روانہ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store