مریم نواز نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچائی اور اسکا نتیجہ کیا نکلا؟؟ اسفند یار نے اٹھایا پردہ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری کے نئے سلسلے کو پلانٹڈ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ میں بھارتی اقدام کی مذمت اور قوم کو ایک پیج پر متحد کرنے کیلئے کئے گئے دعوے ڈھونگ تھے۔

مریم نواز کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیب گردی سے سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن کمزور نہیں ہوں گی بلکہ حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی حکومت مضبوط و پائیدار نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ جلسوں نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں، حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مخالفین کو دیوار سے لگانے سے مشکلات میں اضافہ اور بیرونی دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store