شریف خاندان کو بڑا دھچکا مریم کے بعد ایک اور فیملی ممبر گرفتار

 یوسف عباس کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا فائل فوٹو یوسف عباس کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا

مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی قومی احتساب بیورو نے حراست میں لے لیا ہے ، حراست کے وقت وہ مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کےچچا زاد بھائی یوسف عباس کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری چوہدری شوگر ملز کیس میں عمل میں لائی گئی ہے ، نیب کے پاس دونوں کو گرفتار کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ یوسف عباس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ مریم نواز کے ہمراہ اپنے تایا نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرکے واپس لوٹ رہے تھے ، اسی موقع پر مریم نواز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

یوسف عباس کی حیثیت چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز کے فرنٹ مین کی سی ہے اور و ہ بتا چکے ہیں کہ ان کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم وہ مریم نواز کے حوالے کردیا کرتے تھے بتایا جارہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مریم نوا ز اور عباس یوسف کو نیب ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کیا جارہا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کل دونوں کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جولائی کو چوہدری شوگرملزکیس میں طلبی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئی تھیں، حسن اورحسین نواز بیرون ملک ہونےکے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب کی مشترکہ ٹیم نے 45 منٹ تک مریم نواز سے تحقیقات کی تھیں اور سوالنامہ بھی دیا تھا، سوالنامہ میں چوہدری شوگرملزسےمتعلق جواب مانگےگئے تھے۔ نیب نے مریم نوازکو8 اگست کودوبارہ طلب کیا تھا اور ریکارڈ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کردی ہے جبکہ حسن اورحسین نواز کو دوبارہ طلبی کے لیے نوٹس جاری کرنے کا کہا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store