نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے تحویل میں لے لیا

مریم نواز کو کوٹ لکھت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا مریم نواز کو کوٹ لکھت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا

نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو آج گیارہ بجے نیب میں پیش ہونا تھا۔ وہ اپنے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو نیب نے ان کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ابھی تک گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں آج طلب کررکھا تھا۔ شریف خاندان کے خلاف چوہدری شوگر ملز کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے آج مریم نواز کا شمیم شوگر ملز کے حوالے سے بھی بیان ریکارڈ کرنا تھا۔

چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی ٹیم نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرنے کے بعد نیب آفس پہنچ گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store