لگتانہیں کہ وزیراعظم نے تاریخ سے کوئی سبق سیکھا ہے ، خواجہ آصف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

 خواجہ آصف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب فائل فوٹو خواجہ آصف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تاریخ میں سب سے اہم بات تاریخ سے سبق لینا ہوتاہے ، لگتانہیں کہ وزیراعظم نے تاریخ سے کوئی سبق سیکھا ہے ، مسئلہ کشمیر اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیاجائے-

مسئلہ کشمیرپرہم متحدہوجائیں توبہتر،ورنہ کوئی ہماری مددنہیں کرےگا،یو اے ای نے ہمیں پیسے ضرور دیے کیونکہ ہم جھولیاں پھیلاتے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کا فورم ہم کھوبیٹھے یا وہاں ہمارا اثر کم ہوگیاہے،کہتے ہیں رات تک عرب دنیا کاپیغام آجائے گا،عرب سے کشمیر پر حمایت کاکوئی بیان نہیں آیا-

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے امید لگائی تھی کہ مودی کامیاب ہو کر کشمیر کا حل دے گا،کہاگیا ٹرمپ ہمیں آفر کر رہاہے یہ بھی کل جو ہوااس کا کور اپ تھا،انہوں نے کہا کہ جب آپ اسے مس کال مارتے تھے اس وقت آپکو نہیں پتاتھا مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا ہے،اہم نازک موڑ پر قوم تقسیم ہے ،اردن کی طرح کشمیریوں کو بھی پاکستان کی طرف دھکیلاجائےگا،جب اتنے غیر محفوظ ہوجائیں تو وہی حال ہوتاہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا جو آج ہو رہاہے،آپ کو سفارتی سطح پر مقابلہ کرنا ہے ،خواجہ آصف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیاجائے،مسئلہ کشمیرپرہم متحدہوجائیں توبہتر،ورنہ کوئی ہماری مددنہیں کرےگا،یو اے ای نے ہمیں پیسے ضرور دیے کیونکہ ہم جھولیاں پھیلاتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ کل ایوان میں چار گھنٹے اجلاس نہیں ہو سکا کہ وزیراعظم نہیں تھے،ایسے وقت میں وزیراعظم فرنٹ پر لیڈ کرتاہے ،کل بھی قوم تقسیم تھی،وزیراعظم آجاتے تو ایوان کی عزت رہ جاتی،خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے آر ایس ایس پر ہمیں لیکچر دیا،ہمیں تاریخ نہ بتائیں ہمیں پتا ہے مستقبل کا بتائیں کیا ہونا ہے ۔

install suchtv android app on google app store