کن سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور کن کے خلاف ہونے والا ہے ایکشن؟ آصف زرداری نے بڑا اعلان کر دیا

آصف زرداری فائل فوٹو آصف زرداری

آصف زرداری نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ان سینیٹرز کے خلاف ایکشن لیا جائیگا ۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کتنے سینیٹر منحرف ہوئے میں تو شک ہی کر سکتا ہوں، کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے پر کہیں اور سے ہلتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف ہونیوالے سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوست اچھے نہیں ہیں ،وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن اکٹھی رہے ۔

install suchtv android app on google app store