شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں موجود مگر حج کیے بغیر پاکستان واپس کیوں آ رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار حج کی سعادت حاصل کرنے آیا ہوں ،حج کے لیے بلاوا قسمت والوں کو آتا ہے ۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخارجہ کے عدم موجودگی پر بلا ول بھٹو نے بھی اعتراض کیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store