مریم نواز کے خلاف اہم شواہد سامنے آگئے

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

چودھری شوگر ملز اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کے خلاف اہم شواہد سامنے آگئے ہیں۔ نیب نے مریم نواز کے اکائونٹ میں آنے والی ٹی ٹی کی تفصیلات واضح کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کے اکائونٹس میں بیرون ملک سے کروڑوں روپے کی ٹی ٹی منتقل ہوئی۔

نیب کے مطابق مریم نواز کے اکائونٹ ایم سی بی گارڈن ٹائون لاہور میں بیرون ملک سے کروڑو ں روپے کی ٹی ٹی آئی۔ 1 فروری 2008ءکو 78 لاکھ 87 ہزار 914 روپے کی ٹی ٹی آئی، جبکہ 11 جون 2008ءکو 1 کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار 924 مریم نواز کو بیرون ملک سے رقم آئی۔20 جون 2008ءکو 1 کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار 280 روپے مریم نواز کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے، 5 جنوری 2009ءکو 1 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 746 روپے مریم نواز کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے۔28 دسمبر 2016ءکو 99 لاکھ 71 ہزار کی ٹی ٹی بیرون ملک سے مریم کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی۔

2016ءمیں مریم نواز کے ایچ بی ایل شریف ایجوکیشن کمپلیکس کے اکائونٹ میں بیرون ملک سے پیسے آئے۔نیب نے مریم نواز سے جائیداد کی خریداری سے متعلق بھی جوابات مانگے ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق مریم نواز شریف نے مختلف جگہوں پر زمین کی خریداری کی۔مریم نواز نے چار مختلف موضع جات میں 1 ہزار 496 کینال زمین خریدی۔ مریم نواز نے ایک موضع میں 12 مرلے زمین کی خریداری کی۔

ان کی جانب سے موضع سلطانکے میں 1087 کنال 6 مرلے زمین خریدنے کا انکشاف ہوا۔مریم نواز نے موضع مل میں 333 کینال 3 مرلے جگہ خریدی جبکہ موضع بدوکی سانی میں 62 کنال 2 مرلے جگہ خریدی۔ اس کے علاوہ موضع اصل لکھوال میں 14 کنال 1 مرلہ زمین خریدی گئی۔ نیب نے مریم نواز سے مراسلے میں کہا ہے کہ وہ بتائیں زمین کی خریداری کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو مکمل ریکارڈ اور سوالات کے جوابات کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store