وفاقی وزیر علی زیدی نے کیا بڑا اعلان، عید سے پہلے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر سنا دی

 وفاقی وزیر علی زیدی فائل فوٹو وفاقی وزیر علی زیدی

 وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ شہر کی کبھی صفائی نہیں ہوئی ٹنوں کے حساب سے کچرا جمع ہوگیا ہے، کوشش ہوگی عید تک بند نالوں کی صفائی کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کلین کراچی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی کبھی صفائی نہیں ہوئی ٹنوں کے حساب سے کچرا جمع ہوگیا ہے، ہماری پہلی توجہ کراچی کے نالوں کی صفائی پر ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہر ایک کو صفائی مہم میں حصہ لینا چاہیئے۔

برساتی نالے کچرا پھینکنے کی جگہ بن گئے ہیں۔ عید تک ہم چاہتے ہیں کہ بند نالوں کی صفائی کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ جتنی بھی بیماریاں پھیل رہی ہیں اس کی بڑی وجہ پانی ہے، کراچی میں صفائی کے حوالے سے تفصیلی پلان شام کو جاری ہوگا۔ مہم پر بھرپور اور بہت اچھا رد عمل مل رہا ہے۔ لوگ رضا کار بننے اور پیسہ دینے کے لیے تیار ہیں، لوگوں کے پیسے دینے کے حوالے سےکوئی انتظام ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی جگہ ہونی چاہیے، میئر صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مہم کے لیے وقت نکالا۔ صفائی میں مختلف اداروں کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔

install suchtv android app on google app store