مریم صفدر ہر میدان میں اپنے خاندان کے دیگر افراد سے آگے

وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز کی دوڈ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں، ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے، مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے،انکے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں،انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا، غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔


فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا،ان دو جماعتوں نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی، کرپٹ قیادت کا دفاع کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store