قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس بےبنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس بےبنیاد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا حاصل بزنجو کے ریمارکس پر مزید کہنا تھا کہ معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی اور اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا۔

جب کہ حکومت نے جواب میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

install suchtv android app on google app store