شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جہاں انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ اجتنا جسمانی ریمانڈ آپ دینا چاہتے دے دیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی۔ اس سے قبل عدالت نے 19 جولائی کو شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store