مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے: شیخ رشید

  • اپ ڈیٹ:
مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے: شیخ رشید فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یاد رکھیں ان ہی کی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔

رحیم یار خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جا رہا ہے، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ریل کی ترقی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے، مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یہ ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔ 4 سال پرانی ویڈیوز چلا کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے، مہنگائی ان چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے بھی لے گئے اور واپس بھی نہیں دیتے۔

install suchtv android app on google app store