پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • اپ ڈیٹ:
اسلام آباد ہائیکورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

ملیکہ بخاری، کنول شوزب اورتاشفین صفدر کیخلاف درخواستیں دائر ہیں، الیکشن کمیشن نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ کنول شوزب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیاپبلک آفس ہولڈر کاکنڈکٹ ٹھیک ہے، وکیل کنول شوزب نے کہا کہ مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

 

install suchtv android app on google app store