کس نے معاملے کو کیش کرایا، عرفان صدیقی کی بے گناہی سے متعلق کس نے سوالات اٹھا دیئے؟ بڑی خبر آگئی

عرفان صدیقی فائل فوٹو عرفان صدیقی

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے ، پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کئے ؟کرائے نامے پر دستخط ان کے بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کئے ، جن تاریخو ں دستخط ہوئے ان کے بیٹے کہاں تھا ؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے عرفان صدیقی کے معاملے کو کیش کرایا ، پولیس کے مطابق کرایہ نامہ جعلی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیر اعظم کے علم میں لائی گئی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے ، پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کئے ؟کرائے نامے پر دستخط ان کے بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کئے ، جن تاریخو ں دستخط ہوئے ان کا بیٹے کہا ں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق عرفان صدیقی کرایہ دار کو تھانے میں رجسٹر کروانے میں ناکام رہے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store