امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان فائل فوٹو امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے ایف سولہ پروگرام میں جاری تعاون میں فنی سیکیورٹی ٹیم کے لئے پاکستان کو بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کے فوجی آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

دفاعی سیکیورٹی تعاون کے ادارے نے اس ممکنہ سودے کے لئے کانگریس کو مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے امریکی حکومت سے تکنیکی اور نقل وحمل اور اس سے متعلقہ عوامل میں فنی تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی ہے تاکہ ایف سولہ پروگرام میں بہتری کے ذریعے پاکستان کی امن مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آپریشن میں مدد کی جاسکے۔

install suchtv android app on google app store