ورکرز ویلفیئرفنڈز کی تقسیم کا مسئلہ حل کرائے گا مگر کون؟ سپریم کورٹ نے نے آرڈرز جاری کر دیے

سپریم کورٹ آف پاکستان فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ورکرز ویلفیئر فنڈز کی تقسیم سے متعلق کیس میں حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت اس مسئلہ کوحل کرائے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ورکرزویلفیئرفنڈزکی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہاکہ پنجاب کوابھی تک پورے فنڈزنہیں دیئے گئے، خیبرپختونخواکوبھی 2018 کافنڈنہیں ملا، عدالت نے کہا کہ فوتگی،سکالرشپ،شادی کیلئے توفوری فنڈزدیئے جانے چاہئیں، وفاقی حکومت اس مسئلہ کوحل کرائے،وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ صوبہ کو 2014 سے فنڈزملے ہی نہیں،سندھ حکومت اپنے طور پرفنڈزاکٹھے کرکے تقسیم کررہی ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم مائیکرو مینجمنٹ میں نہیں پڑیں گے، وفاقی حکومت سے فنڈزکی تقسیم سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعدتک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store