ایل او سی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

  • اپ ڈیٹ:
ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا فائل فوٹو ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

گزشتہ چند روز سے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی اہلکار شہید اور شہری زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 22 جولائی کو ایل او سی پر باگسر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ محمد ریاض شہید ہوئے اور 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔

خارجہ نے بتایا کہ 23 جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید ہوئیں اور تین شہری زخمی ہوئے۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store