پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

  • اپ ڈیٹ:
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ فائل فوٹو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہ جہاں کاعمان کی بندرگاہ مسقط پہنچنے پرعمان کی بحریہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شاہجہاں نے بیس کمانڈر وُدام نیو ل بیس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ کے اختتام پر پی این ایس شاہجہاں اور عمان بحریہ کے جہازوں نے مشترکہ مشق بھی کی۔

install suchtv android app on google app store