وزیر اعظم عمران خان کا استقبال: آمد سے پہلے ہی امریکی فوج وائٹ ہاﺅس پہنچ گئی

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق کچھ دیر بعد 9 بجے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ان کی وائٹ ہاﺅس آمد سے پہلے ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عمران خان کے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی وائٹ ہاﺅس پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی کپتان کے استقبال کیلئے وائٹ ہاﺅس کے باہر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس ملاقات میں عمران خان اور ٹرمپ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ صدر ٹرمپ عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے اور انہیں وائٹ ہاﺅس کی سیر بھی کرائیں گے۔

install suchtv android app on google app store