قمر زمان کائرہ نے اپوزیشن کے بڑے احتجاج کی نشاندہی کردی،جگہ اور وقت بھی بتا دیا

قمر زمان کائرہ فائل فوٹو قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے پر حکومت نے بڑی بڑھکیں لگا لیں لیکن یہ فیصلہ اٹل ہے ۔ چیئر مین سینیٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کا فیصلہ اٹل ہے ۔ اے پی سی کے فیصلے کی روشنی میں لاہور چیئر نگ کراس پر احتجاج کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 25جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ اپنی جگہ اٹل ہے اور ضرور پورا ہوگا ، اس لئے حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی اپنی ساری کوششیں کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم امریکہ گئے ہیں اور توقع تھی کہ امریکہ نے پاکستان کے بارے میں جورویہ رکھا ہواہے اس پر بات کریں گے لیکن وزیر اعظم نے امریکہ جاکر بھی اپنی رٹ چھوڑی نہیں ہے ۔

انہوں نے دنیا کو اپنے کچھ اچھے پہلو دکھانے کی بجائے اور دہشتگردی کی قربانیوں کا ذکرکر نے کی بجائے پاکستان کی اندرونی سیاست کونہیں چھوڑا اور کہا کہ میرا کوئی دوست کسی اہم عہدے پر نہیں ہے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے جو باتیں امریکہ میں کی ہیں ،اس سے لگتا ہے کہ کوئی وزیراعظم نہیں بلکہ کیمپ جیل کا سپرانٹنڈ نٹ بول رہا ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان کوئی بادشاہ نہیں البتہ وہ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں ، پاکستان میں بادشاہت نہیں ہے بلکہ ایک جمہوریت ہے ، خواہ کمزور ہی سہی لیکن یہاں آئین پر عمل ہورہاہے ۔

install suchtv android app on google app store