ویڈیو سکینڈل کے ملزم میاں طارق محمود کے نئے انکشاف نے کیس کا رخ ہی بدل دیا، جانیے پس پشت حقائق

  • اپ ڈیٹ:
احتساب عدالت فائل فوٹو احتساب عدالت

جج احتساب عدالت کی ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ میری ویڈیو تو ابھی منظر عام پر ہی نہیں آئی ہے۔ ویڈیو کافرانزک کرایا جائے توحقیقت سامنے آجائے گی۔ فرانزک کیلئے تو ابھی تک ویڈیو بھجوائی ہی نہیں گئی ہے ۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو تو ابھی منظر عام پرہی نہیں آئی ہے۔ ویڈیو کافرانزک کرایا جائے توحقیقت سامنے آجائے گی، ملزم کا کہناتھا کہ فرانزک کیلئے تو ابھی تک ویڈیو بھجوائی ہی نہیں گئی ہے۔ 

صحافی کے سوال”ویڈیو کتنے میں بیچی“کا جواب دیتے ہوئے ملزم نے کہا کہ نہ ایک کروڑ لیا ہے نہ دس ہزار،اس کا کہناتھا کہ لینڈکروزر میری نہیں نہ میرے گھر سے برآمد ہوئی ہے،ملزم کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے میراکوئی تعلق نہیں ،میں نے ویڈیو نہ بنائی ہے اور نہ بیچی ہے ۔

install suchtv android app on google app store