آصف زرداری کی صحافی سے دلچسپ گفتگو۔۔۔ وزیراعظم عمران کو دیئے دوٹوک جوابات

سابق صدر آصف زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے جیل میں حاصل سہولیات واپس لینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو عدالت میں پیش کردیا۔

اس موقع پر صحافی کے سوال ”عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پر آپ سے سہولتیں واپس لیں گے“کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اس پر صحافی کے سوال” اے سی ، ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں آپ سے واپس لی جائیں گی“کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

install suchtv android app on google app store