اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار فائل فوٹو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار پکڑا گیا، اہلکار سے موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایف آئی اے اہلکار سے موبائل سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے اہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہرلا رہا تھا، اہلکارنے موبائل سے بھرابیگ باتھ روم میں مسافرسے لیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق تلاشی لینے پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہلکار سے بیگ برآمد کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار 772 گرام ہیروئن چھپا کر لے جانے کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمیت منڈی میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store