بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے حوالدار منظور شہید

  • اپ ڈیٹ:
ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے حوالدار منظورعباسی شہید نے شہادت کا درجہ حاصل کیا فائل فوٹو ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے حوالدار منظورعباسی شہید نے شہادت کا درجہ حاصل کیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کلبھوشن کیس کا غصہ سرحدی خلاف ورزی کر کے نکال دیا۔ بھارتی بزدل فوج نے رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ حوالدار منظو عباسی نے سرحدوں کی حفاظت میں جام شہادت نوش کیا۔ فائرنگ سے دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔

انتہا پسند بھارت کلبھوشن کیس میں اپنی شرمناک ہزیمت چھپانے کے لیے پھر اشتعال انگیزی پر اتر آیا۔ رات کے اندھیرے میں لائن آف کنٹرول پر چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی، مگر پاکستانی فوج چوکنا تھی۔ منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو خاموش کرا دیا۔

بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر راکٹ اور مارٹر فائر کیے اور بٹل، ستوال، خنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر زپربلا اشتعال گولہ باری کی، بھارتی فوج نے سول آبادی اور آرمی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے حوالدار منظورعباسی شہید نے شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ بھارتی فائرنگ سے دوبچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج نے دانت شکن کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا تو دشمن چوہے کی طرح اپنے بِل میں چھپ گیا۔

 

install suchtv android app on google app store