آرمی چیف امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے پینٹاگون کا دورہ کرینگے: ترجمان پاک فوج

  • اپ ڈیٹ:
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے پینٹاگون کا دورہ کریںگے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال اب پہلے سے کہیں بہتر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے ثمرات برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ سیکورٹی باڑ کی تعمیر کے بعد سرحدی کنٹرول میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی باڑ سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کی توجہ کا محور بلوچستان میں ترقی اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو ہے۔

انہوں نے میڈیا کو رواں سال فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے اور ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store