مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے خود ہی ہراسگی کی وجہ بتا دی، مزید جانیے تفصیلات میں

 مصدق ملک فائل فوٹق مصدق ملک

سلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ ن لیگ کے لوگوں کومسلسل ہراساں کیا جارہاہے اورہمارا میڈیا پر بھی بلیک آﺅٹ کیا جارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں کومسلسل ہراساں کیا جارہاہے اورہمارا میڈیا پر بھی بلیک آﺅٹ کیا جارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹھیکے دینے کا ایک طریقہ کارہے ، ٹھیکے کیلئے کمپنیاں بٹ کرتی ہیں اور جس کی سستی ترین بٹ ہوتی ہے ، اس کو ٹھیکہ دے دیا جاتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے ٹھیکے میں جس کمپنی نے سب سے سستی بٹ دی ، اس کوٹھیکہ دیدیا گیا ۔یہ بٹ دنیا میں سب سے سستی بٹ تھی اور اس کے بعد سب سے سستی بٹ ایک اور تھی جس پر ہم نے دوسرا ٹرمینل لگایا ۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے شفاف ٹھیکے دیئے ، عوام ہم پر اعتبار کرتے ہیں، آج الیکشن کروا لیں ، پتہ چل جائے گا کہ عوام مسلم لیگ ن پر اعتبار کرتی ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز فیصل آباد آرہی ہیں تو لوگوں کی پکڑ دھکڑ کیوں ہورہی ہے ؟ اس کا مطلب ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store