حسین نوازکی بھی سیاست کے میدان میں ہوئی انٹری، آتے ہی جہانگیر ترین کے بارے میں بڑی بات کر دی

حسین نواز فائل فوٹو حسین نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قرض معاف کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ہے کہ ’ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں حسین نواز نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 96 لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا ’اپنی یہ کرتوت اور الزامات ہم پر!کہاں ہے نیب؟ کہاں ہے شہزاد اکبر؟ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔‘

 

ایک اور ٹویٹ میں حسین نواز نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی وہ خبر شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز کے بیانات کو اپنے والد کے جیل اور بھائیوں کے بیرون ملک جانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ حسین نواز نے کہا کہ ’آج کے پاکستان میں سچ بولنے کا یہی انجام ہے۔کیا آپ کو سنسرشپ اور پریشان حال صحافی نظرنہیں آتے جنہیں اس مہنگائی کے دور میں بھی تنخواہیں نہیں ملتیں؟ کیا آپ کو اعلیٰ عدلیہ کے جج دکھائی نہیں دیتے جنہیں سچ بولنے کی پاداش میں سزاؤں کا سامنا ہے؟ یاد رکھیئے اس جھوٹ کے سمندر میں غرق یہ خود ہی ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store