کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنور میں پھنس چکی: فردوس اعوان

  • اپ ڈیٹ:
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیار اور قانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنور میں پھنس چکی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مال چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12ویں کھلاڑی فضل الرحمان کشتی کیسے پار کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ جوخود باہر ہوں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store