وزیراعظم دورہ امریکا کے پر دوحہ پہنچ گئے، قطر ایئر ویز کے سی ای او کی ملاقات

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران فائل فوٹو وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان کے دوحہ پہنچنے پر قطر ائیر ویز کے سی ای او نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران دوحہ پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان سے قطر ایئر ویز کے سی ای او نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم کے واشنگٹن جاتے ہوئے ٹرانزٹ کے دوران دوحہ ایئر پورٹ پر ہوئی۔ 

وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پرامریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اوربری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے ہی واشنگٹن میں ہیں۔وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعدیہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔

قطر ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبرالباقر نے آج (ہفتہ) صبح واشنگٹن جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store