نیب نے شریف خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

 شریف خاندان فائل فوٹو شریف خاندان

نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے ہیں اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم منجمد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔

install suchtv android app on google app store