دفاعی پیداوار، ملکی دفاع اور خود انحصاری کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے: آرمی چیف

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ دفاعی پیداوار کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ’دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی خود انحصاری کےذریعے قومی سلامتی‘ کے موضوع پر سیمینار ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور چوہدری فواد نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا جب کہ مشیر تجارت رزاق داؤد نے قومی سلامتی میں خودمختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار، ملکی دفاع اور خود انحصاری کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوار کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے، دفاعی پیداوار کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store