فردوس اعوان نے مریم نواز کو نئے کلمات سے پکارا

  • اپ ڈیٹ:
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ماضی کے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ ظلِ سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جایا کرتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔ یہ ہوتاہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق۔

 معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔ عوامی وزیراعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store