عالمی عدالت کے کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر وزیراعظم عمران کا بیان

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم کا کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم فائل فوٹو وزیراعظم کا کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کےعوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store