شاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں غریب اور نادار افراد کیلئے احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

شاہدآفریدی نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے اور نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔نجی شعبے کی عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون اورسہولت فراہم کی جائے گی۔

شاہد آفریدی کا آئی ایس پی آر کا دورہ

علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے انٹرن شپ کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر میں طلبہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اُن کیلئے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ آج وہ پاکستانی نوجوانوں کے نمائندگان کے سامنے بیٹھے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ خواب دیکھنے چاہئیں اور خواب کو حقیقت میں صرف انتھک محنت سے ہی بدلا جاسکتا ہے، آپ سب ہماری امید ہیں اور امید کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store