شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے: فردوس کی پیشکش

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے۔ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر ہے، شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے۔ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کےلئے آنے والی امداد کا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔ جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے۔ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store