ارکانِ پارلیمنٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بال بال بچ گئے

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم انٹرپارلیمنٹری ورلڈکپ کھیلنے کیلئے لندن گئی ہوئی ہے فائل فوٹو ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم انٹرپارلیمنٹری ورلڈکپ کھیلنے کیلئے لندن گئی ہوئی ہے

لندن کے ہوٹل میں پارٹی کے دوران 2 گینگز میں جھگڑے پر گولیاں اور چھریاں چل گئیں، ہوٹل میں موجود 3 پاکستانی ارکان پارلیمنٹ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم انٹرپارلیمنٹری ورلڈکپ کھیلنے کیلئے لندن گئی ہوئی ہے ،پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر ورلڈکپ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کی،پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم جس میں قیام پذیر ہے وہاں پارٹی کے دوران 2 گینگز میں جھگڑے پر گولیاں اور چھریاں چل گئیں تاہم ہوٹل میں موجود 3 پاکستانی ارکان پارلیمنٹ محفوظ رہے، ہوٹل میں موجود حیدرگیلانی، عامرسلطان اور نوید دیرو محفوظ رہے۔ ہوٹل کے باہر فائرنگ اور چاقوزنی پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

install suchtv android app on google app store