پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
پی آئی اے  فضائی میزبان فائل فوٹو پی آئی اے فضائی میزبان

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکے انتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا اور ایمرجنسی چھٹی کے لئے نئی تشریح ایجاد کر ڈالی۔ انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیز کے انتقال پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صرف انٹرنل استعمال کے لئے جاری ہدایت نامہ جای کردیا ہے۔احکامات میں کہا گیا صرف والدین، سسر ،ساس یا سگے بھائی، بہن کے انتقال کی صورت میں چھٹی منظور ہو گی۔یاد رہے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل انتظامیہ نے ائرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store