ن لیگ کو ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو بیچنے کیلئے میاں طارق نے ڈیل کہاں کی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  • اپ ڈیٹ:
جج ارشد ملک فائل فوٹو جج ارشد ملک

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں نیا دعویٰ یہ سامنے آیا ہے کہ میاں طارق نامی شخص نے جج کی غیر اخلاقی ویڈیو ن لیگ کو منہ مانگے داموں میں فروخت کی۔

ذرائع کے مطابق میاں طارق محمود نے ن لیگ کو جج ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو فروخت کرنے کیلئے بیرون ملک ڈیل کی۔ اس نے اسلام آباد کے سب سے مہنگے علاقے ایف 10 میں ایک کوٹھی کرائے پر لے رکھی تھی جہاں وہ اعلیٰ عہدیداروں کو پارٹیوں پر بلاتا اور موقع دیکھ کر ان کی غیراخلاقی ویڈیوز بناتا تھا۔

میاں طارق محمود نے جج ارشد ملک کی ویڈیو ان کی ملتان میں تعیناتی کے دوران بنائی جبکہ اس کے پاس عدلیہ کی اہم شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ اس نے یہ ساری کارروائیاں ملک کے ایک مشہور وکیل کے ساتھ مل کر ڈالی تھیں۔ ان ویڈیوز کے بل بوتے پر میاں طارق نہ صرف عدالتی شخصیات کو بلیک میل کرتا رہا ہے بلکہ اس نے کئی اہم فیصلے بھی انہی غیر اخلاقی ویڈیوز کی بنیاد پر کرائے۔

install suchtv android app on google app store