حکومت نے خواجہ آصف کو بھی سنا دی نوید

  • اپ ڈیٹ:
 فردوس عاشق اعوان اور خواجہ آصف فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان اور خواجہ آصف

وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔ حکومت نے خواجہ آصف کو بھی زور دا ر جھٹکے کی تیاری رکھنے کی نوید سنا دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس کو نیب کا خط آ رہا ہے وہ چیخ و پکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے، خواجہ آصف مِسنگ پرسن ہیں۔

ان کا کہنا تھا نیشنل سیکیورٹی کا ضامن وزیر دفاع غیر ملک کام کرکے کیسے سیکیورٹی رسک بن گیا؟

تحقیقات کر کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس ریفر کیا ہے، جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کا کس کس ملک کے ساتھ مفاد وابستہ ہے، یہ انتہائی سنجیدہ سیکیورٹی بریچ ہے لہذا فوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store