العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  • اپ ڈیٹ:
العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر فائل فوٹو العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل اٹھارہ ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جب کہ ویڈیو اسکینڈل کے تناظرمیں نواز شریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کو جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی بنیاد پر انہیں ہٹانے کا خط لکھا ہے۔

جس پر وزارت قانون نے جج ارشد ملک کو مزید کام کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا نواز شریف کے کیس کو آگے بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ ہائی کورٹ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store