مریم اورنگزیب کا نوازشریف کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیکر فوری رہا کرنے کا مطالبہ

  • اپ ڈیٹ:
مریم اورنگزیب کا نوازشریف کےخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیکر فوری رہا کرنے کا مطالبہ فائل فوٹو مریم اورنگزیب کا نوازشریف کےخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیکر فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف فیصلےکو بھی کالعدم قرار دیکر فوری رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف فیصلےکو بھی کالعدم قرار دیکر فوری رہا کیا جائے،تصدیق ہوگئی کہ وڈیو اصلی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کےخلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی،ثابت ہوگیاکہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store