نازبلوچ کی ہمدردیاں مریم کیساتھ۔۔۔ سوشل میڈیا صارفین پر خوب برسی

  • اپ ڈیٹ:
 پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ اور مسلم لیب نواز کی نائب صدر مریم نواز فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ اور مسلم لیب نواز کی نائب صدر مریم نواز

 پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ مریم نواز کے جلسہ کے بعد سوشل میڈیا پر گندی گندی گالیاں دی جارہی ہیں، یہ ہماری اخلاقیات نہیں ہیں، ہمارامعاشرہ ایسا نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نازبلوچ نے کہا کہ مریم نواز کے جلسہ کے بعد سوشل میڈیا پر گندی گندی گالیاں دی جارہی ہیں، یہ ہماری اخلاقیات نہیں ہیں، ہمارامعاشرہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دس سال پہلے تک ماں بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی تھیں لیکن اب جو کچھ ہورہا ہے، میں کہتی ہوں کہ خدا کے لئے سوشل میڈیا پر اختلاف رائے کریں لیکن کسی کو ماں بہن کی گالیاں نہ دیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی روٹی تو چھین رہی ہے لیکن اپنے خرچ کم نہیں کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store